ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں خواتین کے بریسٹ معائنے کے لیے ایک ہفتے پر مشتمل مفت کیمپ اختتام پذی

9

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں خواتین کے بریسٹ معائنے کے لیے ایک ہفتے پر مشتمل مفت کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔

کیمپ کے دوران 290 خواتین کا معائنہ کیا گیا جن میں 14 میں ایڈوانس اسٹیج اور 5 میں ابتدائی مرحلے کا بریسٹ کینسر تشخیص ہوا۔

ڈاکٹر شعوانہ اسد کے مطابق، متعدد خواتین میں گلٹیاں اور نالیوں کی سوجن بھی پائی گئی۔

کیمپ میں 300 سے زائد خواتین کو آگاہی، خود معائنے کی تربیت اور مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے خواتین میں بریسٹ کینسر سے بروقت بچاؤ کے لیے ایسے فری کیمپس کے تسلسل کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں