ایبٹ آباد : پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات، مری روڈ پر دکانوں کا معائنہ، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
صوبائی حکومت کے ایجنڈے کے تحت سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان توروکی نگرانی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد خان اور انڈر ٹریننگ افسران کی مری روڈ پر پرائس چیکنگ
لائیو اسٹاک اسپیشلسٹ کی مدد سے کباب فروشوں اور دودھ کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی اور حفظانِ صحت، لائیو سٹاک موبائل لیب ٹیسٹوں کی روشنی میں متعلقہ دکانداروں پرجرمانے عائد کیے گئے۔
فروٹ و سبزی فروشوں، بیکری، نانبائی اور کریانہ فروشوں کو دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے اور معیاری اشیاء کی فراہمی کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ تمام اقدامات ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔