نرسنگ اسٹاف پر جانبداری کا الزام عائد

24

ایبٹ آباد : بینظیر بھٹو شہید اسپتال (پیڈز سائیڈ) ایبٹ آباد میں تربیت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے نرسنگ اسٹاف پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلبہ کے مطابق انہوں نے کئی بار اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو درخواست دی ہے کہ تمام تربیتی طلبہ کو مساوی سیکھنے کا موقع دیا جائے مگر اس کے باوجود مخصوص نرسز صرف اپنے جان پہچان والے طلبہ کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تربیت مکمل کرنے کے باوجود بھی انہیں بار بار وارڈز میں حاضری دینی پڑتی ہے لیکن انہیں خاطر خواہ تربیتی مواقع نہیں دیے جاتے۔

طلبہ نے شکایت کی ہے کہ نئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو بالکل بھی وارڈ میں کام کرنے یا سیکھنے کا موقع نہیں دیا جاتا جو کہ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اسپتال کی تربیتی پالیسیوں کے بھی خلاف ہے۔

طلبہ نے ڈی ایم ایس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام طلبہ کو بلا امتیاز مساوی تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں