ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اصلاحاتی ایجنڈے اور سرکاری اثاثہ جات کے تحفظ کیلیے اقدامات

32

ناران : سیاحتی مقام ناراں میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 77 کنالز 17 مرلے قیمتی کمرشل سرکاری زمین جو کہ کیمپنگ گراؤنڈ آور دیگر سرکاری مقاصد کیلئے ایکوائر کی گئی تھی ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان نے اصلاحاتی ایجنڈے آور سرکاری اثاثہ جات کے تحفظ کیلئے ریوینو ڈیپارٹمنٹ سے اس قیمتی سرکاری کمرشل زمین کی حد بندی کروائی جس پر معلوم ہوا کہ 7 کنالز سے زائد کمرشل زمین کم ہے ۔

ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ایک کمیٹی تشکیل دی ۔کمیٹی نے قیمتی کمرشل سرکاری زمین کی حد بندی آور ریکارڈ کے مطابق چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

کمیٹی زمین کی نشاندھی کر تے ہوئے اسے واہگزار کر کے پورا کیا جا رہا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان نے آس امر کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری مفادات اور املاک کے تحفظ کو بغیر کسی دباؤ کے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں