ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر کی جانب سے آج گائنی وارڈ “اے” میں فومیگیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔
ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیکل آفیسر کی نگرانی میں وارڈ کو تجویز کردہ کیمیکل سے مکمل طور پر اسپرے کیا گیا تاکہ مریضوں کو جراثیم سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔
فومیگیشن کے دوران مریضوں اور عملے کی حفاظت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔
ڈی ایم ایس اور ڈی سی آفس کے ٹیکنیکل آفیسر نے پورے عمل کی مانیٹرنگ کی تاکہ فومیگیشن کے نتائج مؤثر ہوں۔ ہسپتال کی صفائی کے عمل کو مرحلہ وار طور پر مکمل کیا جائے گا۔
فومیگیشن کا عمل وارڈ میں کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس سے وارڈ کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے صاف اور محفوظ ماحول یقینی بنایا گیا۔
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد، جراثیم کش اسپرے اور صفائی کا آغاز
35