شنکیاری میں اے سی بفہ پكهل کی جانب سے پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن

38

مانسہرہ : شنکیاری میں اے سی بفہ پكهل کی جانب سے پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔


شنکیاری میں محکمہ جنگلات سمیت دیگر محکموں کی زمینوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن عوام اور انتظامیہ آمنے سامنے۔

شنکیاری میں محکمہ جنگلات اور دیگر سرکاری اداروں کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں، جبکہ بعض مقامات پر عوامی مزاحمت کے باعث حالات کشیدہ ہو گئے۔ انتظامیہ نے مسجد کے باہر قائم ان دکانوں کو بھی مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


جن کی آمدنی سے مسجد کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، جبکہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تمام تعمیرات سرکاری زمین پر قائم ہیں اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا ان کو کئی بار نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا مئوقف ، صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر، مانسہرہ کی ہدایات کے پیش نظر نایاب عباسی، اسسٹنٹ کمشنر، بفہ پکھل نے ہمراہ افسران محکمہ آبپاشی،محکمہ جنگلات،پولیس،ٹی ایم اے بفہ پکھل ،شنکیاری میں قائم پختہ اور عارضی تجاوزات مسمار کر دیں۔

اور قیمتی سرکاری اراضی کوتجاوز کنندگان کے غیر قانونی قبضہ سے واگزار کر کے محکمہ جنگلات اور محکمہ آبپاشی کے حوالے کیا اور یہ بھی واضح کیا سرکاری املاک پر قبضہ کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

یہ عمل دہرانے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں