بچوں کوخسرہ اور چیچک جیسے مہلک امراض سے بچائو مہم

19

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر ، بالاکوٹ نے سروس ڈیلوری سنٹر بالاکوٹ میں خسرہ اور چیچک سے بچاؤ کی 17 تا 29 نومبر 2025 کے دوران شروع ہونے والی مہم کے سلسلے میں ہونے والی ٹریننگ کا جائزہ لیا اورمحکمہ صحت کے اہلکاران کو پوری محنت اور تندہی سے مذکورہ مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیا تاکہ بچوں کوخسرہ اور چیچک جیسے مہلک امراض سے بچایا جا سکے۔ عوام سے بھی التماس ہے کہ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر ، بالاکوٹ نے بی ایچ یو شوہال معزاللہ اور بی ایچ یوتلہٹہ کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن مذکورہ مراکز صحت میں حاضری سٹاف، ادویات کی دستیابی وفراہمی کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی دیگرسہولیات کا جائزہ لیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں