ضلع تورغر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع

17

ضلع تورغر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ، پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے سخت ترین انتظامات398 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،پولیو ٹیموں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ (PSP)

پولیو ڈیوٹی پر جانے سے قبل ڈی پی او تورغر کی ہدایات پر تمام تھانوں میں ایس ایچ اوز نے نفری کو بریفنگ بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئےپولیس کی بھاری نفری تعینات، انسدادپولیو مہم کے دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں پر جوان تعینات کردئیے گئے جبکہ مشکوک افراد پر نظررکھنے کےلئیے پیٹرولنگ پر جوان بھی تعینات کئیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختار شاہ (PSP)نے ایس ڈی پی اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران بذات خود پولیو ٹیموں کے نگرانی کریں، پولیو ٹیم کے حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس آفسران و نوجوانان اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔

عوام کے نام اپنے پیغام میں ڈی پی او تورغر کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔تاکہ انکو جسمانی معزوری سے بچایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں