’انہوں نے میری چیزیں واپس لاکر دیں‘، اداکارہ آمنہ ملک کا گھر میں جنات کی موجودگی کا انکشاف

36

پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گم ہوئی چیزیں واپس منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ آمنہ ملک حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان تابش ہاشمی سے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران گفتگو آمنہ ملک نے ایک انوکھا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ میرے اپنے گھر میں ہی پیسے گم گئے تھے، اس سے قبل بھی میری روزانہ کوئی نہ کوئی چیز جیولری یا شرٹ گم رہی تھی، پہلے میرا شک اپنی کام والی ماسی پر گیا لیکن ایسا نہیں تھا‘۔

اس کے بعد مجھے کسی نے بتایا کہ اکثرگھروں میں جنات گھومتے ہیں اور کچھ جنات کے بچے شرارتوں میں بھی ایسا کرجاتے ہیں لیکن اگر جنات اچھے ہوں اور ان سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں ‘۔

اداکارہ کے مطابق’ اس کے بعد میں نے اپنے گھر میں جنات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے گھر میں آپ جو بھی ہیں ، چھوٹے ہیں یابڑے ہیں، برائے مہربانی میری چیزیں نہ گم کریں واپس رکھ دیں‘۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ ’ اس گفتگو کے بعد اسی شام جو میرے پیسے گم ہوئے تھے وہ مجھے واپس مل گئے ، اس صورتحال سے میرے بچوں سمیت میں بھی ڈر گئی لیکن ایسا ہوتا ہے، اب جب بھی گھر میں میری کوئی چیز گم ہوتی ہے ہے تو میں جنات سے بات کرلیتی ہوں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں