فضلہ تلف کرنے والی جدید مشین

20

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد میں طبی فضلہ تلف کرنے والی جدید مشین (Medical Waste Shredder) پہنچا دی گئی۔ یہ مشین سرنجیں، ڈرِپس، پیشاب و خون کے بیگز سمیت دیگر طبی فضلہ محفوظ طریقے سے تلف کرے گی۔

یہ منصوبہ سابق ایم ایس ڈاکٹر علی خان جدون، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، EPI کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر اور WHO کی مشترکہ کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔
ذرائع کے مطابق یہ مشین آئندہ ہفتے باقاعدہ طور پر ہسپتال میں نصب کر دی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام کے بعد ہسپتال میں صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ “اب اگر اس کے باوجود ہسپتال میں گندگی دکھائی دی تو اُسے ایم ایس اور دیگر افسران کے دفاتر کے سامنے پھینک دینا چاہیے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں