اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر زرک یار خان تورو نے سول ویٹرنری ہسپتال نواں شہر ایبٹ آباد کا دورہ

70

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر زرک یار خان تورو نے سول ویٹرنری ہسپتال نواں شہر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسٹاف کی حاضری، پرانے ریکارڈ رجسٹرز اور ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

یہ دورہ عوام اور مویشی پال حضرات کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں