اے سی ریوینیو کا مارکیٹس کا دورہ ، خلاف ورزی کرنے والوں پر موقع پر جرمانے عائد

62

ہریپور : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اور اے اے سی ریونیو کی زیر نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) عمّارہ عارف بلوچ نے انڈسٹریز/سی آر پی ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مارکیٹ انسپیکشنز کیں۔

انسپیکشن کے دوران مین بازار، کینٹ بازار، عیدگاہ روڈ، جناح روڈ، پائن ویو روڈ، سپلائی بازار اور یوسف جمال پلازہ کے اطراف میں ہوٹلوں، بیکریوں، کھلونوں، جوتوں، ویپ، کاسمیٹکس، گارمنٹس شاپس اور گرینڈ مالز کا معائنہ کیا گیا۔

خلاف ورزی کرنے والوں پر موقع پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو عدالتی نوٹس جاری کیے گئے۔

یہ کارروائیاں عوام کو معیاری مصنوعات کی فراہمی اور مارکیٹ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے جاری اقدامات کا تسلسل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں