کمشنر ہزارہ ڈویژن کا ضلع تورغر کا دورہ

66

تورغر: کمشنر ہزارہ ڈویژن جناب فیاض علی شاہ صاحب نے ضلع تورغر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ضلعی محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر صاحب نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت اور تیزرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محکموں کی تجاویز کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید برآں، کمشنر ہزارہ ڈویژن نے پولیو CR مہم نومبر 2025 کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انور زیب کی پولیو مہم میں غیر معمولی دلچسپی اور مؤثر قیادت کو سراہا اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدف کے حصول تک مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں