آغوش الخمدمت فاونڈیشن ہری پور میں منعقدہ سپورٹس گالا

22

ہریپور : ہری پور ڈی ایس پی سرکل صدر کا آغوش الخمدمت فاونڈیشن ہری پور میں منعقدہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔

ڈی ایس پی سرکل صدر محمد عارف نے آغوش الخمدمت فاونڈیشن ہری پور میں منعقدہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ گل مل گئے ۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعام بھی تقسیم کیے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔ یتیم کی کفالت، ان کی زندگیاں سنوارنا ان کے سر پر ہاتھ رکھنا، ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا یہ ہمارے نبی ﷺ کی سنت بھی ہے۔

آغوش الخدمت فاؤنڈیشن کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے ۔یہ بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔ سول سوسائٹی کو ان بچوں کو معاشرے میں بہترمقام حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں