کوزہ بانڈہ ہسپتال میں ہسپتال میں موجود ایمرجنسی انتظامات

38

بٹگرام : صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم نے تحصیلدار بٹگرام سعید احمد کے ہمراہ رات کے وقت آر ایچ سی ہسپتال کوزہ بانڈا کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں موجود ایمرجنسی انتظامات، ڈیوٹی اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، اور ایمرجنسی سروسز میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں