ایبٹ آباد میں منشیات فروش گرفتار

43

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔

ایس ایچ او لورہ بلال خان کی کاروائی،ملزم تیمور احمد ولد طارق زمان سکنہ بنواڑی کے قبضے سے 1602 گرام چرس، ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ میگزین اور 6 عدد کارتوس برآمد۔مقدمہ نمبر 1263/19 درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔
ایس ایچ او سٹی محمد نواز کیڈٹ INSP/SHO کی کاروائی،ملزم اسد ولد محمد یونس سکنہ شالیمار کالونی سپلائی کے قبضے سے 2550 گرام چرس برآمد۔
ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں