سرکل بکوٹ کا اعزاز گورنمنٹ ہائی سکول مولیا کے طلباء نے ڈویژنل مقابلہ جیت کر صوبائی لیول کے لیے کوالیفائی کرلیا

31

مانسہرہ : سرکل بکوٹ کا اعزاز گورنمنٹ ہائی سکول مولیا کے طلباء نے ڈویژنل مقابلہ جیت کر صوبائی لیول کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

ہزارہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول مولیا کے انچارج ہیڈ ماسٹر ارشد عباسی انچارج سپورٹس گیمز حاجی افریق عباسی استاتذہ کرام مولانا حامد عباسی سید واجد شاہ اور جملہ سٹاف اور طلباء مومن فضل الرحمان ۔عبدالہادی محسن۔فیان نثار شازم فیض مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر سردار حسیب عباسی ایڈووکیٹ حسام جمشید عباسی چئیرمین بکوٹ ودیگر عمائدین علاقہ نے گورنمنٹ ہائی سکول مولیا کے طلباء اور اساتذہ کی خصوصی محنت سے محکمہ تعلیم میں جاری غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں پہلے سرکل بکوٹ زون پھر تحصیل پھر ضلع ایبٹ آباد اور اسکے بعد ہزارہ ڈویژن کے مانسہرہ میں ہونے والے مقابلے میں اول پوزیشن لے کر صوبائی سطح کے لیے پشاور میں ہونے والے مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

اور اسی محنت لگن سے ان شاء اللّہ صوبہ خیبرپختونخوا بھی ٹاپ کریں گے ۔ٹیم پیج سرکل بکوٹ Circle Bakote کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں