سیاح فیملی کی گاڑی دورانِ سفر اچانک آگ کی لپیٹ میں

42

ایبٹ آباد: چھانگلہ گلی میں فیصل آباد سے آنے والی سیاح فیملی کی گاڑی دورانِ سفر اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ خوفناک صورتحال کے باوجود مقامی افراد اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار خواتین و حضرات کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی تک پھیل گئی، تاہم فوری ریسپانس کے باعث ایک بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں