تناول، ہزارہ اور پورے پاکستان کا فخر رابعہ نور

39

ہریپور : تناول، ہزارہ اور پورے پاکستان کا فخر رابعہ نور جس نے نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ ہری پور کے گاؤں کھیری کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی یہ بیٹی اپنے والد کی محنت اور اپنی غیر معمولی لگن کے ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بنی ہوئی ہے۔

المیہ یہ ہے کہ جب بھی رابعہ نور کو کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے جانا ہوتا ہے، تو اسے سب سے بڑا مقابلہ کسی کھلاڑی سے نہیں، مالی مسائل سے کرنا پڑتا ہے۔ کوئی اسپانسر، کوئی سہولت، کوئی مضبوط ہاتھ اس کے ساتھ نہیں ہوتا حالانکہ ہمارے علاقے میں وسائل رکھنے والے ایسے لوگ موجود ہیں جن کے لیے اسے سپورٹ کرنا اسپانسر کرنا بہت معمولی سی بات ہے۔

اور کئی موقعوں پر بہت سے لوگوں نے یقین دہانیاں بھی کرائیں لیکن وقت آنے پر ساتھ نہیں نبھایا۔جب ہمارے ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، وہاں ایک بیٹی جو عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر رہی ہے، اسے نظر انداز کر دینا ہمارے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔

یہ لمحہِ فکریہ ہے ہمارے لیے، ہمارے علاقے کے لیے، ہماری ذمہ داروں کے لیے۔اگر ہم نے آج رابعہ نور کا ساتھ نہ دیاتو کل یہ صرف اس ایک بیٹی کا نقصان نہیں ہوگا۔یہ ہزارہ، تناول اور پاکستان کی ایک روشن صلاحیت کا ضیاع ہوگا۔

وقت ہے کہ ہم جاگیں، آگے بڑھیں، اور اس بیٹی کے پیچھے وہ مضبوط سپورٹ بنیں جس کی وہ حقدار ہے۔کیونکہ جب ایک بیٹی پاکستان کے لیے لڑ رہی ہو تو اس کے پیچھے پورا علاقہ کھڑا ہونا چاہیے۔

تحریر و درخواست گزار ؛ اسلم تنولی
اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ رابعہ نور کے لیے اسپانسر کا حصول ممکن ہو اور آسانی ہو
نوٹ : اگر کوئی ان کی فیملی سے رابطہ کرنا چاہے تو یہ ان کے والد محمد شکیل صاحب کا نمبر ہے

03468252132

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں