اپر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی خصوصی ہدایات پرڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کوہستان اپر کی جانب سے ٹی ایم اے کوہستان اپر کے تعاون سے TNVR سرگرمی (Trap, Neuter, Vaccinate & Release) منعقد کی گئی۔ اس سرگرمی کا مقصد آوارہ جانوروں کی آبادی کو محفوظ، مؤثر اور سائنسی بنیادوں پر کنٹرول کرنا ہے۔
سرگرمی کے دوران ٹیموں نے جانوروں کی پکڑ دھکڑ، حفاظتی ٹیکہ کاری، نس بندی اور بعد ازاں محفوظ ریلیز کے تمام مراحل باقاعدگی سے مکمل کیے۔ یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ، ماحولیاتی بہتری اور کمیونٹی کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔