مانسہرہ کا سلاٹر ہائوس

4

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے آج سلاٹر ہاؤس کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات، گوشت کی معیار بندی، وزن کے اصول، اور جانوروں کی ویٹرنری جانچ کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اے سی مانسہرہ نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی صحت اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سلاٹر ہاؤسز کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی، تاکہ عوام کو صاف اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں