اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو کی سپورٹس گالا میں شرکت، طلبہ کی حوصلہ افزائی

3

ایبٹ آباد: کھلیوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات
‎اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو کی سپورٹس گالا میں شرکت، طلبہ کی حوصلہ افزائی۔

‎کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلےمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل کی جانب سے انٹرا سکولز ٹورنمنٹ، اینول سپورٹس گالا کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر میں کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نےشرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے کھلاڑیوں، طلبہ سے ملاقات کی، انکی حوصلہ افزائی کی اور ڈیپارٹمنٹ کو مزید سرگرمیوں کے انعقاد اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں