ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے اجرتی قاتل کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت اصل ملزموں کو تحفظ دینے کی بنیاد بنے گی

38

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے اجرتی قاتل کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت اصل ملزموں کو تحفظ دینے کی بنیاد بنے گی۔اجرتی قاتل تو مجرم ہوتا ہی ہیں اصل قاتل ان اجرتی قاتلوں کو استعمال کرنے والے ہوتے ہیں۔ڈاکٹر وردہ کے قتل کے اصل مجرم میاں بیوی ردا اور وحید ہیں جبکہ مرکزی ملزم ردا کا شوہر وحید ہے ۔

قتل کرنے والا اجرتی قاتل شمریز پولیس مقابلہ میں پار کر کے ارب پتی تاجر وحید کو بچانے کی راہ ہموار کر دی گئی ہے ۔ متعلقہ پولیس افسران کے کردار پر پردہ ڈال دیا گیا ہے ۔

اب کون بتائے گا شمریز کی خدمات اصل میں وحید نے لی تھیں یا ردا نے ۔عدالت میں کون ثابت کرے گا اور کیسے ثابت کرے گا شمریز کو ابتدائی ادائیگی ردا نے کی تھی یا وحید نے ۔

شمریز سے ڈیل ردا نے کی تھی یا وحید نے ۔شمریز کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد یہ تمام سچائیاں بھی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دی گئی ہیں۔اب ہو گا یہ ارب پتی وحید صاف بچ جائے گا ۔ردا مرکزی ملزمہ بن کر چند سال قید کی سزا پائے گی جبکہ اعانت جرم میں ندیم اور تیسرے ملزم کو بھی سزا مل جائے گی ۔

اجرتی قاتل پولیس مقابلہ میں پار نہ ہوتا تو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے سارے حقائق آجاتے ۔ڈاکٹر ردا قتل کیس پہلے دن سے ہی اس وقت خراب کر دیا گیا جب وحید اور ردا کو ایس ایچ او نے تحویل میں لینے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی اور معاملہ جرگہ کے سپرد کر دیا ۔
بشکریہ اظہر سید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں