ایبٹ آباد ڈاکٹر وردہ کی لاش گڑھے میں دفن کرنے والہ ملزم گرفتار

41

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت، زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر ہلاک ملزم شمعریز کے گھر سے مقتولہ کا موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد.

ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں ایبٹ آباد پولیس کی اہم پیشرفت زیرِ حراست ملزم عادل ولد چن زیب سکنہ بنوٹہ کی نشاندہی پر مقتول شمریز کے مکان کے اندر کمرے کی کھڑکی میں قائم خفیہ خانے سے ڈاکٹر وردہ کیس میں مطلوب اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

برآمد ہونے والی اشیاء میں مقتولہ مسماۃ ڈاکٹر وردہ مشتاق کا موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ، ایک عدد فوٹو، وقوعہ میں استعمال ہونے والی ایک عدد گینتی اور ایک عدد بیلچہ شامل ہیں۔

مزید انکشاف اور نشاندہی پر اسی خفیہ خانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
دو عدد آر پی جی سیون (RPG-7) گولے
دو عدد ہینڈ گرنیڈ
ایک عدد ریپیٹر 12 بور سنگل بیرل
ایک عدد بندوق 12 بور
ایک عدد رائفل 308L)
ایک عدد دوربین
ایک عدد رائفل 7 ایم ایم
ایک عدد رائفل 8 ایم ایم
100 کے قریب کارتوس
9 عدد مختلف بور کے میگزین
دو عدد خنجر (ایک کاش والا، ایک بغیر کاش)
ایک عدد بڑی دوربین برآمد شدہ بارودی مواد، یعنی دو عدد RPG-7 گولے اور دو عدد ہینڈ گرنیڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے محفوظ طریقے سے ڈیفیوز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعات 7ATA/ 15AA اور 5 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں