اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹریننگ پیریڈ کی تکمیل پر الوداعی تقریب

57

ضلع بٹگرام: اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹریننگ پیریڈ کی تکمیل پر الوداعی تقریب
ضلع بٹگرام میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی (یوٹی) اور اسسٹنٹ کمشنر حسیب پرویز کھٹانہ (یوٹی) نے آج کامیابی کے ساتھ اپنا ٹریننگ پیریڈ مکمل کر لیا۔ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد دونوں افسران اپنی نئی تعیناتیوں کے لیے اسٹیبلشمنٹ واپس روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع انتظامیہ کے دیگر معزز افسران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے دونوں افسران کی دورانِ ٹریننگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی اور اسسٹنٹ کمشنر حسیب پرویز کھٹانہ نے مختصر عرصے میں اپنی محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ضلع انتظامیہ میں مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے عوامی خدمت، نظم و نسق اور سرکاری امور کی انجام دہی میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

آخر میں دونوں افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں