🕊️ لوئرتناول میں افسوسناک سانحہ، چھت سے گرنے والا کمسن بچہ زندگی کی بازی ہار گیا.

21

لوئرتناول کے علاقے شیروان، گاؤں حال لکھالہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں کمسن بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
مرحوم بچہ شوکت زمان کا صاحبزادہ، جبکہ نسیم تنولی اور صحافی سلیم تنولی کا بھتیجا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بچہ گھر کی تیسری منزل کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث نیچے جا گرا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کے بعد بچے کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی گھنٹوں تک وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج رہا۔ تاہم آج بروز جمعرات وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
مرحوم بچے کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے کنج فٹبال گراؤنڈ، ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم بچے کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں