تجاوزات ریڑھی بانو اور نو پارکنگ کے خلاف زبردست آپریشن

63

مانسہرہ : ڈسٹرکٹ پولیس کمانڈر مانسہرہ اظہر خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج مانسہرہ انس خان کی سربراہی میں نوجوان ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب خان اور سرکل ٹریفک انچارج شنکیاری ذاکر خان اپنی ٹیم کے ہمراہ شنکیاری بجنہ چوک سے لے کر جامعہ حسینیہ تک تجاوزات ریڑھی بانو اور نو پارکنگ کے خلاف زبردست آپریشن کرتے ہوئے۔

اس دوران ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب خان ڈرائیورز ریڑھی بان اور منی اڈے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مین شاہراہ ریشم پر ٹریفک کی روانگی میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر رعایت کے مستحق نہیں عوامی و سماجی حلقوں نے کیڈٹ ثاقب خان اور سر کل ٹریفک انچارج ذاکر خان کی اس کاروائی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں