آل پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی و صوبائی کابینہ کااجلاس

69

مانسہرہ : آل پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی و صوبائی کابینہ کااجلاس سے چئیرمین جرگہ سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی، مرکزی صدر APTI جناب شعیب خان تنولی، مرکزی جنرل سیکرٹری جمیل خان تنولی، مرکزی نائب صدر فہد حبیب تنولی اور پروفیسر عبدالرزاق صاحب اجلاس کے شرکاء سے خطاب ۔

حاجی ابرار حسین تنولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنولی اتحاد کے پلیٹ فارم سے پڑھنی گرلز ڈگری کالج کی زمین کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ گرلز ڈگری کالج پڑھنہ اور بوائز ڈگری کالج لسان نواب کے سٹاف نے آل پاکستان تنولی اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ جگہ کا وزٹ کیا اور حاجی ابرار حسین تنولی کی اپنی ذاتی زمین جو ان کے آبائی گاوں گجراں پڑھنہ میں واقع ہےموزوں قرار دی گئی اور انہوں نے یہ زمین کالج کے قیام کے لیے عطیہ کر دی۔

اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے حاجی ابرار حسین تنولی کی اس کاوش کی سرہانا کی۔ آل پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی صدر شعیب خان تنولی نے کہا کہ بہت جلد ضلع تناول کے قیام کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو وزیر اعلیٰ کے پی کے سے ملاقات کر کے ضلع تناول کے قیام کی خوشخبری دے گی اور اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل سیکرٹری APTI جمیل خان تنولی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تناول ویلفئر ٹرسٹ اسپتال کا قیام انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

فہد حبیب تنولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تناول قوم تنولی کا دیرینہ مطالبہ ہے جو صوبائی حکومت کو فوری طور پر پورا کرنا چاہیے اور تجویز پیش کی کہ سب سے پہلے پرانی ریاست امب کے سٹیٹس کو بحال کیا جائے اور اسی کو ضلع تناول کا درجہ دیا جائے جبکہ باقی ماندہ تناول کے علاقوں کو اس میں شامل کر دیا جائے۔

اجلاس میں آل پاکستان تنولی اتحاد کے پی کے کے صدر جناب سلیم تنولی آف کھلابٹ، مرکزی فنانس سیکرٹری وحید تنولی ایبٹ آباد، ضلعی صدر APTI ایبٹ آباد منظور تنولی، شاہد افضل تنولی جنرل سیکرٹری کے پی کے، شہزاد رشید خان تنولی سینئر نائب صدر کے پی کے، وحید انجم تنولی صدر آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع مانسہرہ، ہمراز تنولی انفارمیشن سیکرٹری کے پی کے اور دیگر ضلعی و صوبائی عہدداران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں