پاکستان بار کونسل کی ہدایات کی روشنی میں لاء کالجز میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔مشتاق احمد غنی

58

مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار محبت خان اور اسسٹنٹ رجسٹررا اکیڈیمکس ڈاکٹر محمد آصف خان نے یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ ایبٹ لاء کالج مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنرز میں شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت ممبر و سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کی جس کا مقصد پاکستان بار کونسل کی ہدایات کی روشنی میں لاء کالجز میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار محبت خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی پاکستان بار کونسل کی ہدایات اور مقررہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں الحاق شدہ لاء کالجز میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصاب، فیکلٹی کی اہلیت، امتحانی نظام اور تعلیمی نظم سمیت تمام پہلوؤں کی باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ نوجوان طلباء عملی میدان میں ملک و قوم کی خدمت کے قابل ہو سکیں ۔ رجسٹرار نے مزید کہا کہ اعلیٰ معیار کی قانونی تعلیم سے مستفید ہو کر یہ نوجوان مستقبل میں ذمہ دار، باصلاحیت اور بہتر قانون دان بن کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اس موقع پر ہزارہ یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی الحاق شدہ لاء کالجوں میں اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے مؤثر اور ذمہ دارانہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی سرپرستی میں لاء کالجز میں معیاری قانونی تعلیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے جو ہزارہ ڈویژن میں معیاری لاء گریجویٹس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں