مانسہرہ فلور ملز ایسوسی ایشن

19

فلور ملز ایسوسی ایشن مانسہرہ کے ضلعی صدر بشیر اعوان اور جنرل سیکریٹری منظور خان سواتی نے کہا ہے کہ ضلع مانسہرہ کی آبادی 24 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیا جانے والا گندم کا کوٹہ موجودہ ضروریات کا 10 فیصد بھی پورا نہیں کر پا رہا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فی مل روزانہ محض 34 بوریاں گندم فراہم کرنا عملی طور پر ملوں کے لیے ناممکن صورتحال پیدا کر رہا ہے۔ اس محدود کوٹے کے باعث نہ صرف فلور ملز کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے بلکہ مارکیٹ میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہر مل کو روزانہ کم از کم 100 بوریاں گندم فراہم کی جائیں تاکہ ملوں کی پیداوار بحال ہو سکے اور عوام کو آٹے کی مناسب فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر گندم کے کوٹے میں اضافہ نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں ضلع بھر میں آٹے کا بحران سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے، جس کا براہ راست اثر عام شہریوں پر پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کا فوری اور پائیدار حل نکالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں