ہری پور: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے دورانِ سروس انتقال کر جانے والے ہیڈ کانسٹیبل ملک مختیار
کے آبائی گاؤں چمبہ پنڈ میں ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ عمران نواز سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈی پی او نے مرحوم کے بچوں کے سروں پر دستِ شفقت رکھا، اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس فورس ایک خاندان کی مانند ہے، اور ہری پور پولیس اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناسی اور محکمہ پولیس کے لیے انجام دی گئی ذمہ داریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مرحوم ملک مختیار نے دورانِ ملازمت اپنی ڈیوٹی نہایت دیانتداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دی، اور ان کی خدمات کو محکمہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ پولیس مرحوم کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
بعد ازاں مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی مرحوم ہیڈ کانسٹیبل ملک مختیار کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
25