اشتیاق خان، ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں اپنے گھروں سے دور سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں کو ان کے متعلقہ ڈیوٹی پوائنٹس پر افطار پیکجز فراہم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد ماہِ رمضان المبارک میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اہلکاروں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔





اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے خود شہر کے مختلف چوکوں اور اہم مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افطار پیکجز کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی اور موقع پر موجود جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ سخت موسمی حالات اور طویل اوقاتِ کار کے باوجود ٹریفک پولیس کے جوان خندہ پیشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک صبر، ہمدردی اور ایثار کا درس دیتا ہے، اور ایسے بابرکت مہینے میں اپنے گھروں سے دور ڈیوٹی دینے والے اہلکار خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ افطار پیکج میں کھجور، فروٹ، جوس، سموسے، پکوڑے اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل کی گئیں تاکہ اہلکار بروقت اور باوقار انداز میں روزہ افطار کر سکیں۔
ایس ایس پی ٹریفک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو محفوظ اور رواں ٹریفک کی سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، جبکہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اپنے جوانوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑا ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کی ہدایت پر اہلکاروں میں افطار پیکجز کی تقسیم.
17