مانسہرہ میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، اظہر خان کی ہدایت پر ثاقب خان کی مؤثر کارروائی، درجن سے زائد افراد حراست میں لے لیے گئے

25

مانسہرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی ثاقب خان نے تھانہ سٹی کی نفری کے ہمراہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور مشکوک افراد کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔
کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا، جس میں درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر ان کی مکمل چھان بین شروع کر دی گئی۔ زیر حراست افراد سے ضروری دستاویزات طلب کی گئیں جبکہ جن کے پاس قانونی رہائشی کاغذات موجود نہ تھے، ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او سٹی ثاقب خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اس قسم کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ ڈی پی او اظہر خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے بھی پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں