راولپنڈی: پسند کی شادی کرنے والی 17 سالہ لڑکی مبینہ طور پر بھائی کی فائرنگ سے قتل.

22

راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں 17 سالہ لڑکی کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سکھو روڈ کے قریب پیش آیا، جبکہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

والد نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کیا۔ ان کے مطابق مقتولہ نے رواں سال جنوری میں رخصتی کے روز گھر سے جا کر پسند کی شادی کی تھی اور بعد ازاں اپنے شوہر کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھی۔

والد کا کہنا ہے کہ چار روز قبل ان کا بیٹا صلح صفائی کے بعد بہن کو کراچی سے واپس راولپنڈی لے آیا تھا۔ گزشتہ روز جب وہ بیٹی کو دیکھنے پہنچے تو گھر میں شور شرابا ہو رہا تھا۔

والد کے مطابق اسی دوران بیٹے نے انہیں دیکھ کر پستول نکالا اور اپنی بہن پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں