ماہِ رمضان میں عوامی سہولت کے لیے رمضان سہولت پولیس ڈیسک قائم.

18

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر رمضان سہولت پولیس ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں۔
رمضان سہولت پولیس ڈیسک کے قیام کا مقصد بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو پُرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان ڈیسکوں پر شہری گمشدگی کی رپورٹ درج کرا سکتے ہیں، ٹریفک مسائل سے متعلق شکایات دے سکتے ہیں، جبکہ جیب کتروں، چور چکاروں یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری پولیس رسپانس بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس سہولت کے تحت ڈیسکوں پر میل اور فی میل پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں تاکہ خواتین سمیت تمام شہریوں کو آسانی سے مدد فراہم کی جا سکے۔
رمضان سہولت پولیس ڈیسک درج ذیل مقامات پر قائم کیے گئے ہیں:
تھانہ سٹی کی حدود میں پوسٹ آفس مین بازار
تھانہ کھلابٹ کی حدود میں چوک کھلابٹ
تھانہ خانپور کی حدود میں نیشنل بینک نزد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال
تھانہ غازی کی حدود میں مچھلی چوک غازی بازار
ڈی پی او ہری پور کے احکامات پر تمام سرکل افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی رمضان سہولت پولیس ڈیسک پر خود موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں