ہری پور میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی: اسسٹنٹ کمشنر نے 8 دکانیں سیل کر دیں

12

🔵 13 مارچ 2026: ضلع ہری پور (MansehraDotCom) میں انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 دکانوں کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کی سربراہی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران متعلقہ اہلکاروں نے بازار میں قائم افغان مہاجرین کی دکانوں کو بند کروا دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو پاکستان میں قیام اور کاروبار کے حوالے سے دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے، اس لیے اب انہیں یہاں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اپنے وطن واپس جانے کے حکومتی احکامات پر عمل کریں۔
انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں حکومتی پالیسی اور قانون کے مطابق کی جا رہی ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں ایسے مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے جہاں غیر ملکی شہری بغیر اجازت کاروبار کر رہے ہیں، اور ان کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔


ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ غیر قانونی کاروبار کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں