📍 (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) ایبٹ آباد (بانڈا خیر علی خان) — شہزور گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ صورتحال کو قابو میں کر لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیم روانہ کر دی گئی۔ موقع پر پہنچ کر اہلکاروں نے نہایت احتیاط کے ساتھ گاڑی کو ریکور کیا اور آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو بحفاظت مالک کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
🗣️ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق:
“اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری ریسپانس دیا اور پیشہ ورانہ انداز میں گاڑی کو ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔”
ریسکیو 1122 ملک بھر میں ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنے والا ایک فعال ادارہ ہے، جو حادثات کے دوران بروقت کارروائی کو یقینی بناتا ہے۔
🚨 ایبٹ آباد: شہزور گاڑی حادثے کا شکار، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا
22