(مانسہرہ_ڈاٹ_کام)





ہزارہ ریجن میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی اور ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان نے اپنے گھروں اور اہلخانہ سے دور فرائض سرانجام دینے والے افسران و جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلکاروں سے فرداً فرداً عید ملی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے جذبۂ فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے ایام میں ڈیوٹی سرانجام دینا ایک عظیم فریضہ ہے اور پولیس اہلکار قوم کی خدمت میں مصروف رہ کر ایک قابلِ فخر مثال قائم کر رہے ہیں۔
آخر میں ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام افسران و جوانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔
عیدالفطر: ہزارہ پولیس قیادت کی اہلکاروں کے ساتھ ڈیوٹی پوائنٹس پر عید منانے کی روایت برقرار
22