بٹگرام: عیدالفطر پر پولیس جوانوں کے ساتھ خوشیاں منائی گئیں

23

(مانسہرہ_ڈاٹ_کام) بٹگرام میں عیدالفطر کے موقع پر پولیس حکام نے اپنے فرائض انجام دینے والے جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں شیئر کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کے ہمراہ پولیس لائنز مسجد میں نمازِ عیدالفطر ادا کی۔




نمازِ عید کے بعد ڈی پی او بٹگرام نے پولیس لائنز میں جوانوں کے ساتھ اجتماعی کھانے میں شرکت کی اور ان کے ساتھ وقت گزار کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عید جیسے خوشی کے مواقع پر بھی عوام کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی انجام دینے والے جوان ہمارے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔
ترجمان بٹگرام پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں