عیدالفطر پر انسان دوستی کی مثال: ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا SOS آرفن ایج ڈھوڈیال کا دورہ

28

مانسہرہ: (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے SOS آرفن ایج ڈھوڈیال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں اور ان میں گھل مل کر وقت گزارا۔
دورے کے دوران دونوں افسران نے بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اور بچوں کے علاوہ سکول اسٹاف میں بھی عیدی تقسیم کی۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔
افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات، بالخصوص یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو محبت، توجہ اور سہارا فراہم کرنا ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔
ڈی پی او محمد اظہر خان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نہ صرف امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہے بلکہ سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے SOS انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ یتیم بچوں کو محفوظ ماحول اور روشن مستقبل فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔








یہ دورہ عیدالفطر کے موقع پر ایک مثبت پیغام لے کر آیا کہ یتیم بچوں کو خصوصی توجہ اور محبت کی ضرورت ہے، اور ایک مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں