(مانسہرہ_ڈاٹ_کام)







عید الفطر کے دوسرے روز ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے اور ان کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے دہمتوڑ بائی پاس، نتھیاگلی، ہرنو اور باڑیاں کے مختلف مقامات پر خصوصی سہولتی کیمپس قائم کیے گئے۔
🚦 ان کیمپس میں سیاحوں کو راستوں کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی گئی جبکہ سیفٹی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
☕ مہمان نوازی کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے چائے، قہوہ، بچوں کے لیے جوسز اور سنیکس بھی پیش کیے گئے۔
👮♂️ ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان نے ان کیمپس کا دورہ کیا اور عملے کو ہدایت دی کہ سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔
💬 ان کا کہنا تھا کہ گلیات آنے والے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں، اور ان کی رہنمائی و سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
⚠️ سیاحوں سے اپیل کی گئی کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ سفر محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔
✨ سیاحوں کے لیے شاندار اقدام — ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا مثالی انتظام ✨
17