📍 ہری پور: (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) ضلع ہری پور میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس متحرک، تھانہ کھلابٹ کی پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کے دوران مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 14 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
👮♂️ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ڈی ایس پی صدر محمد عارف کی نگرانی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ شفیق الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ کے قبرستان میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔
🐓 چھاپے کے دوران ملزمان مرغوں کی لڑائی پر بھاری رقم کا جوا کھیلنے میں مصروف تھے، جنہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے موقع سے:
14 ملزمان کو گرفتار کیا
11 لڑاکا مرغے برآمد کیے
31,620 روپے نقد رقم (بطور جوا) قبضے میں لے لی
📌 گرفتار افراد کا تعلق کھلابٹ، صوابی میرا اور ملحقہ علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف قمار بازی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
⚖️ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ:
معاشرتی برائیوں، جوا، منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
🛑 شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے جرائم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو ان برائیوں سے پاک کیا جا سکے۔
🚨 ہری پور: تھانہ کھلابٹ پولیس کی بڑی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 14 افراد گرفتار
24