🇵🇰 یومِ پاکستان (23 مارچ) — بٹگرام میں پروقار تقریب اور شجرکاری مہم کا انعقاد.

7

بٹگرام: (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) یومِ پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ضلع بٹگرام میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم بھی چلائی گئی، جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ماحول کی بہتری کے لیے پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔





ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران اور جوانوں نے تقریب میں شرکت کی اور پودے لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یومِ پاکستان ہمیں اتحاد، ایمان اور قربانی جیسے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے، جو ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔
تقریب میں شریک افسران نے بچوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ایسے اقدامات مستقبل کے لیے نہایت مثبت اثرات کے حامل ہیں۔ شجرکاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے اور ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
آخر میں ملک عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شہداء کی قربانیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ترجمان بٹگرام پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں