ضلع مانسہرہ (مانسہرہ_ڈاٹ_کام)کے مختلف روٹس پر ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرایوں میں اچانک اور غیر قانونی طور پر تقریباً 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
🔹 شنکیاری تا جبوڑی کرایہ
شنکیاری سے جبوڑی جانے والے مسافروں کے لیے کرایہ 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دیا گیا ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے افراد خصوصاً مزدور طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
🔹 دیگر روٹس پر بھی اضافہ
مانسہرہ شہر سے ملحقہ مختلف روٹس پر بھی کرایوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بعض مقامات پر بغیر کسی سرکاری نوٹیفکیشن کے من مرضی کے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔
🔹 انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی خاموشی
شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔
🔹 سرکاری گاڑیوں کا بھی کردار؟
ذرائع کے مطابق بعض سرکاری اہلکاروں کی گاڑیاں بھی مختلف روٹس پر بطور پبلک ٹرانسپورٹ چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
📢 عوامی ردعمل درکار
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں اور روٹس پر کرایوں کی صورتحال سے آگاہ کریں اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں تاکہ اس مسئلے کو اجاگر کیا جا سکے۔
🚨 مانسہرہ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے قابو اضافہ — شہری پریشان 🚨
8