🚨 سوشل میڈیا پر وائرل تشدد کی ویڈیو کا سخت نوٹس — ایبٹ آباد پولیس متحرک

18

ایبٹ آباد: (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تشدد کی ویڈیو کا فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود چہان میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ میں ایک شہری کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی گئی۔
ڈی پی او کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بگنوتر نے فوری طور پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت کے لیے جدید ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور متاثرہ شہری کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری ایسے واقعات کی بروقت اطلاع پولیس کو دیں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے اور معاشرے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں