🚨 ہری پور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

23

📍 ہری پور: (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) جی ٹی روڈ درویش کے قریب عدالت سے واپس آنے والے باپ بیٹے پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد رکشہ میں سوار ہو کر واپس جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی گاڑی موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت افتخار اور عبدالرزاق (سکنہ کاگ) کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بھی ہو سکتا ہے، تاہم حتمی وجوہات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں