سرگودھا: پیزا پوائنٹ کے منیجر پر 14 سالہ ملازم سے مبینہ زیادتی کا الزام.

33

سرگودھا میں ایک پیزا پوائنٹ کے 14 سالہ ملازم سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پیزا شاپ کے منیجر نے مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے دھمکیاں دے کر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں