ایبٹ آباد: وسیم اختر فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیل لوئرتناول کے میٹرک میں نمایاں نمبر لینے والے طلباء و طالبات میں کیش انعامات تقسیم۔
سٹوڈنٹس ویلفیئر پروگرام کے تحت سکول شوز، یونیفارم اور گرم سویٹر بھی بچوں کو فراہم کر دیئے گئے۔
وسیم اختر فاؤنڈیشن 2017 سے ہزارہ ڈویثرن میں مستحق طلبہ وطالبات کی فلاح وبہبود، فری کمپیوٹر کورسز،سالانہ شجرکاری اور علاقائی فلاح انسانیت کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
میٹرک سالانہ امتحان میں نمایاں نمبر لینے والے تحصیل لوئرتناول سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں گورنمنٹ ہائی سکول چمہٹی ایبٹ آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں وسیم اختر فاؤنڈیشن کے مرکزی ممبران اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اوران کے والدین نے شرکت کی۔
وسیم اختر فاؤنڈیشن کی طرف سے نمایاں نمبر حاصل کرنے والے بچوں میں پانچ پانچ ہزار روپے کیش انعامات، شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ سکول میں مستحق طلباء و طالبات کوسٹوڈنٹس ویلفیئر پروگرام کے تحت سکول شوز، یونیفارم اور گرم سویٹر بھی فراہم کئے گئے۔
اس موقع پر دبئی سے وسیم اختر فاؤنڈیشن کے بانی وچیئرمین وسیم اختر کی طرف سے سکول کی کمپیوٹر لیب کو فعال کرنے، بچوں کیلئے کمپیوٹر ٹیچر اور بچوں کیلئے فری کمپیوٹر کورسز شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
جس پر اسکول اساتذہ اور اہل علاقہ نے اس کاوش کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔