ہزارہ موٹر وے پر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹویوٹا ہائیس حراست میں لے لیا

4

ایبٹ آباد : ایس ڈی ایف او پٹرول سکواڈ لوئر ھزارہ سید عبداللہ شاہ نے بمعہ سٹاف سی پیک ہزارہ موٹر وے پر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹویوٹا ہائیس حراست میں لے لیا۔

پائلٹ کاروں میں سوار ٹمبر مافیا کی محکمہ جنگلات کے ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ، ملازمین نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے گاڑی کو قابو کر لیا، اللہ پاک کے فضل سے تمام ملازمین محفوظ رہے، جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان موقع سے فرار۔

محکمہ جنگلات کے بہادر اہلکار ہر خطرے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قیمتی جنگلات کے تحفظ کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں