پاک آسٹریا فخاشولے میڈیکل کالج ہری پور کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) میں فیکلٹی ریجسٹریشنذذ

21

ہریپور : پاک آسٹریا فخاشولے میڈیکل کالج ہری پور کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) میں فیکلٹی ریجسٹریشن کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ یہ پیشرفت میڈیکل کالج کی مکمل منظوری کی جانب ایک انتہائی اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منور آفریدی اور ان کی ٹیم دن رات انتھک محنت کے ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کو PMDC انسپیکشن کے لیے تیار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، تمام انتظامات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اور امید کی جا رہی ہے کہ اسی سال فخاشولے میڈیکل کالج میں باقاعدہ میڈیکل کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

یہ پیشرفت نہ صرف ہری پور بلکہ پورے ہزارہ ڈویژن کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور علاقے کے تعلیمی و طبی مستقبل کے لیے نیا باب ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں